Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2020

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

 : ارطغرل غازی کے ادکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی ملک میں مقبولیت کے بعد تمام پاکستانی اداکار انگین التان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور آخر یہ خواہش پوری ہو گئی اور گذشتہ ہفتے ترک اداکار پاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔تاہم ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔ انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔ خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے د

بنگلہ بدھو کپ،مشفیق الرحیم ساتھی کرکٹرپرآگ بگولہ، گیند مارنے کا اشارہ

  ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ایونٹ بنگلہ بدھو کپ کے دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مشفیق الرحیم اپنے ہی ساتھی کھلاڑی پر غصہ ہوگئے اور انہیں گیند مارنے کا اشارہ بھی کیا۔ ڈھاکا کے کپتان مشفیق اپنے ساتھی کھلاڑی نسیم احمد پر 2 مرتبہ برہم ہوئے، ایک بار جب لیفٹ آرم سپنر کو حریف سائیڈ بریشل کے بیٹسمین عفیف حسین نے چھکا جڑا اور اگلی گیند پر سنگل لے لیا، گیند کو روکنے کے لئے مشفیق اور نسیم اکٹھے دوڑے اور آپس میں ٹکرا گئے۔ اس موقع پر مشفیق نے غصے میں آکر اپنے سے لمبے بائولر کو مکا جڑنے کا اشارہ کیا۔ دوسرا واقعہ 17 ویں اوور میں ہوا جب شفیق کی گیند پر عفیف نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند ٹاپ ایج ہوا ، نسیم شارٹ فائن لیگ پوزیشن سے کیچ تھامنے کیلیے دوڑے اور وکٹ کیپر مشفیق بھی دوسری طرف سے بھاگے اور ان کو دور رہنے کا اشارہ کیا مگر وہ اسی سمت دوڑتے گئے۔ اگرچہ وہ اس بار مشفیق سے ٹکرنے سے بال بال بچے جنھوں نے کیچ تو تھام لیا مگر غصے میں گیند ان کو مارنے کا اشارہ بھی کیا، ان کے غصے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں

مینار پاکستان جلسہ ، پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعدرفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنما کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ کارسرکار میں مداخلت سمیت 15 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شرکا نے قومی ورثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ مقدمے میں کورونا ایس اوپیز اور ساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ پی ایچ اے کے سیکیورٹی افسر محمد ضمیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسہ کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ مقدمات پی ایچ اے سکیورٹی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیے گئے جن میں سنگین نتائج کی دھمکیاں، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل تھیں۔ پہلا مقدمہ سکیورٹی سپروائزرمحمد یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ ذیشان حیدر ن

دشمنی میں اندھے بھارت کا پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف

 دشمنی میں اندھے بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کروایا جائے گا اور ضلع کشتواڑ کے علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا جس کے بعد بھارت کی جانب سے اس سب کا الزام پاکستان پر عائد کر کے من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔ ذرائع نے کہا کہ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے کہ وہ کبھی بھی کچھ بھی کر کے الزام بآسانی پاکستان پر عائد کر سکتا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی خبر موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہندوستان ایک بار پھر خطے میں امن تباہ کرنے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے اور اپنے اس مقصد کو پورا کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہ

The first glimpse of Salman Khan came out in the movie 'Antam'

  Mumbai: The first glimpse of Bollywood's Sultan Salman Khan's upcoming film 'Antam' has come to light. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other "

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان خاصے فعال ہیں اوراپوزیشن سے متعلق بیانات سمیت ملکی ترقی پر کچھ نہ کچھ ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سماجی رابطی کی ویب سائٹ پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فالو کرتے تھے تاہم ایک دم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے سب کو ’اَن فالو‘ کر دیا ہے۔ جب کہ ان کے فالوورزکی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔ اگردوسرے ملکی سربراہان کے اکاؤنٹس پرنظرڈالی جائے توامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ 39 افراد کو، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 942، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 2346 افراد کوٹوئٹرپرفالو کرتے ہیں۔

کیا نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں؟

 کراچی: اداکارہ نیلم منیر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ نیلم منیر خان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ تاہم نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کورونا کے حوالے سے کوئی خبر شیئر نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستانی فنکار واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز، روبینہ اشرف، سکینہ سموں، سلمان احمد، عثمان مختاراور امیر گیلانی سمیت متعدد فنکار شامل ہیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

راچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 95422روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ برقرار

  زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مدمقابل امریکی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 15 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے شدید سردی

 محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ لواری ٹنل پر 5 انچ برف پڑی ہے جس کے باوجود لواری ٹنل روڈ پر آمدورفت جاری ہے۔ بالائی چترال کے کھوت ، لاسپور ، شندور اور تریچ جبکہ لوئر چترال کے گرم چشمہ ، کالاش ویلیز ، مڈکلشٹ میں بارش  وبرفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت دگنی ہوگئی۔ شدید سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جس کے نتیجے میں اس کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگیا کہ وہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہے۔ ادھر دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے بھی جاری رہا۔ کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، لڑم، کلپانی، منجئی کنڈوو، عشرئی درہ بروال، طورمنگ درہ، نہاگ درہ کارودرہ اور دیگر علاقوں پر برف باری ہورہی ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں اور بجلی بھی منقطع ہے۔ اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، قلات، ژوب اور دالبندین میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختون خوا میں مالم جبہ، استور، اسکردو اور کالام میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔

قندیل بلوچ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کی امریکی فلم فیسٹیول میں نمائش

فلمز پروڈکشن کمپنی کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’’اے لائف ٹو شارٹ‘‘ کو امریکا کے سب سے بڑے ڈاکیومنٹری فیسٹیول ’ڈاک این وائے سی‘ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس دستاویزی فلم کی ہدایات صفیہ عثمانی نے دی ہیں جب کہ سعد زبیری اس کے شریک ہدایت کار ہیں۔ ’’اے لائف ٹو شارٹ‘‘ میں پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی کے پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ کو اس کے اپنے ہی بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ فلم کی ہدایت کارہ صفیہ ظفر عثمانی کا اپنی دستاویزی فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں یہ فلم بنانے میں تین سال سے زائد کا عرصہ لگ گیا لیکن اب جب یہ فلم دنیا بھر میں دکھائے جانے کے لیے تیار ہے تو میں گھبرا رہی ہوں لیکن اس کے ساتھ پرجوش بھی ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قندیل بلوچ کے خواب بڑے تھے اور اس میں اپنی ایک الگ شناخت بنانے کی جرات تھی۔ لیکن ہر بار جب مجھے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہم میں سے بہت سی خواتین کو اپنی خواہش کے مطابق زندگی گزارنے کا بنیادی حق نہیں ہوتا تو میں گھبرا جاتی ہوں۔ دستاویزی فلم کے شریک ہدایت کار سعد زبیر

بھارت میں پُراسرار بیماری کا ڈیرہ، 1 ہلاک 400 اسپتال میں داخل بھارت میں پُراسرار بیماری کا ڈیرہ، 1 ہلاک 400 اسپتال میں داخل

آندھرا پردیش: بھارت میں پُراسرار بیماری سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ 400 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں 200 بچے شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مرگی کے دورے جیسی کیفیات اور الٹیوں کے بعد بے ہوش ہوجانے والے 400 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں 200 سے زائد بچے شامل ہیں۔ اسپتال میں 400 مریضوں میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ 150 سے زائد مریضوں کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ان میں سے کچھ مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو آندھرا پردیش بھیجا جا رہا ہے جو خصوصی طور پر بچوں میں اس پُراسرار بیماری کا معائنہ کریں گے۔ دوسری جانب ریاست کے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پُراسرار بیماری میں مبتلا بچوں کو ممکنہ طور پر ملیریا جیسے بخار کے باعث اینٹی ملیریل ادویہ دی گئی ہوں جس کے باعث بچوں میں یہ کیفیت پیدا ہوئی ہے۔

وزیر اعظم صرف 5 مشیر مقرر کر سکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ,

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کا کابینہ کمیٹی کا ممبر ہونا یا صدارت کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاونین کی تعیناتی کسی آئینی شق کی خلاف ورزی نہیں، معاونین کو وزیر مملکت یا وفاقی وزیر کا عہدہ صرف مراعات کے لیے دیاجاتا ہے،معاون خصوصی نہ پارلیمنٹ میں خطاب کر سکتا ہے اور نہ ہی اسے ایگزیکٹو اتھارٹی کا اختیار ہے، معاون خصوصی نہ کابینہ کا حصہ نہ ہے اور نہ ہی اس کے اجلاس میں شامل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کی نجکاری کمیٹی میں شمولیت کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں حفیظ شیخ، عبدالرزاق داود اور عشرت حسین کی کابینہ کمیٹی میں شمولیت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر آئینی عہدہ ہے، جس کی تعداد صرف 5 ہوگی، مشیروں کو وفاقی وزیر کا درجہ دینا صرف مراعات کے لیے ہے، مشیر بھی کابی

کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ

 بیجنگ: بعض انتہائی مؤقر رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکرز کے خالقین ویڈٰیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ تک کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اسی مناسبت سے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل فیس بک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھایا اور اسے مونیٹائزیشن کا اہل بنایا تھا ۔ اس وقت ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی۔   سوشل میڈیا کے ایک مشہور ماہر میٹ نویرا نے بھی یہی خبر دی ہے اور بتایا کہ ٹِک ٹاک کے بعض یوزر کو پہلے ہی اس آپشن کی رسائی دی جاچکی ہے۔ ویسے درحقیقت ٹک ٹاک ویڈیو کی حد 15 سیکنڈ ہے جسے بعد میں بڑھایا گیا اور 15 سیکنڈ کے مزید تین حصے ایک ساتھ ہی جوڑنے کی سہولت دی گئی تھی۔ اس تبدیلی سے بالخصوص کاروباری برانڈز کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے جو اپنی مصنوعات کی تشہیر چاہتے ہیں۔ اس طرح ویڈیو کے پرومو، ٹیوٹوریل اور رہنما ویڈیو یا مختصر معلومات کی ٹِک ٹاک ویڈیو کی راہ کھلے گی۔ لیکن تجزیہ نگاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ مختصر ہونا ہی ٹِک ٹاک ویڈیوزکی کامیابی کا ایک جزو بھی ہے۔ ٹِک ٹاک ویڈیو میں وقت کی قلت سے لوگ اپنی تخلیقی ک

کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ

 لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا اور نہ ہی کسی کے لباس سے اس بات کا تعین کیا جاسکتا کہ وہ مسلمان ہے یا نہیں۔ فلم ’نامعلوم افراد‘ اور ’طیفہ ان ٹربل‘ سمیت متعدد فلموں اور کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی آئمہ بیگ اپنی گلوکاری کی وجہ سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں تاہم صارفین ان کی گائیگی سے ہٹ کر ان کے فیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں کیوں کہ نوجوان گلوکارہ فیشن آئیکون بھی سمجھی جاتی ہیں اور اکثر اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایک انٹریو میں جب ان کے لباس سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ ’’انہیں کیسا لگتا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر کوئی کمنٹ میں یہ پوچھتا ہے کہ کیا آپ مسلمان ہیں ؟ سوال کے جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آپ کسی کے ایمان پر سوال نہیں اٹھاسکتے، کسی کو یہ نہیں پتہ کہ میرا اللہ کے ساتھ کیا تعلق تھا، ہے یا پھر رہے گا، میں اپنی زندگی میں کن چیزوں سے گزری ہوں اور کن چیزوں نے مجھے میرے رب کے قریب کرکے میرا ایمان مضبوط کیا، یہ صرف میں جانتی ہوں۔ گلوکارہ نے کہا کہ اپنے اندر سے میں ب

بابراعظم پر ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

  لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حامزہ مختار نامی لڑکی پر کاہنہ کے قریب حملہ ہوا۔  اتوار کو 8 بجے کے قریب حامزہ کی گاڑی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں چلائیں۔ حملہ آوروں نے حامزہ کی گاڑی پر 4 فائر کیے۔بابر اعظم پر الزام لگانے والی لڑکی فائرنگ کے واقعے میں بچ گئی۔حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔ حملے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں حامزہ مختار کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی تحفظ دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں۔ واضح رہے کہ حامزہ مختار نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسگی سمیت کئی دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ  2010 میں بابر اعظم نے  شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر  بابراعظم نے انکار کر دی

نیب کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

  اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ میں نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے دو دن پہلے نیا بیانیہ جاری کردیا اور پہلے والے بیانیہ سے ہٹ گیا ہے، لوگ نیب پر ہنس رہے ہیں اور یہ ادارہ بدنام ہورہا ہے، اب اس ادارے کی عزت نہ عدلیہ میں ہے اور نہ ہی کسی اور ادارے کے سامنے۔ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب جس کو مرضی گرفتار کرے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے وزیراعظم کو نیب سے متعلق خط لکھا ہے، آرمی چیف کو بھی خط بھیجوں گا، نیب کو ہر جگہ نے نقاب کریں گے، نیب ملازمین کی ڈگریاں چیک کرائیں گے، یہ بے نامی کام کرتے ہیں، اب نیب اور میری جنگ نہیں بلکہ نیب اور پورے پاکستان کی جنگ ہے، نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لوگوں نے مجھے کالز کیں کہ آپ نیب کے خلاف جہاد کررہے ہیں، سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن تیار کرلی ہے، ہر حال میں اجلاس بلائیں گے، متاثرین کو سنیٹ میں بلائیں گے، ہم نیب کی طرح چھپے کمرے میں تح

فرانس میں صدرکے خلاف پُرتشدد مظاہرے، مارکیٹوں پر حملے اورگاڑیاں نذرِ آتش

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہفتے کو ہزاروں افراد حکومتی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جن کا کئی مقامات پر پولیس سے تصادم ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں میں متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جب کہ کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ہزاروں افراد  مظاہرے کے لیے نکلے۔ ان میں زیادہ تر افراد نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اور ان کے منہ پر نقاب تھے۔ مظاہرین فرانسیسی پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں اور صدر میکخواں کی سیکیورٹی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد بینر اٹھائے ہوئے تھے اور کئی افراد کے پاس ہتھوڑے بھی تھے، جن سے پولیس کے ساتھ تصادم شروع ہونے کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ فرانس میں صدر میکخواں کی جانب سے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کردہ قوانین کے خلاف احتجاجی لہر شدت اختیار کرتی

آکسیجن سیلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق.

 پشاور: خبیرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا کے 8 مریض دم توڑ گئے۔ ترجمان خبیر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ شب روالپنڈی سے آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال نے  بتایا کہ سردی میں مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، تاہم آکسیجن ختم ہونے پر سنٹرل آکسیجن سے سپلائی تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی، اسپتال کے مختلف وارڈز میں تشویش ناک حالت میں مریض شدید مشکلات کا شکار رہے، اور بروقت آکسیجن نہ ملنے کے باعث کورونا وارڈ، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈ میں تشویشناک حالت میں زیرعلاج 8 مریض دم توڑ گئے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی اموات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور وزیر صحت کو اسپتال کے بورڈ آف گورنرز سے واقعے کی تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں کے اندر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے، 48 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل نہ ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت واقعے کی اپنی سطح پر آزادانہ ت

ماورہ حسین.سوشل میڈیا پر تنقید سے گھبرا کراداکاری اورملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا،

 موجودہ دور میں فنکاروں کی کامیابی کا پیمانہ ان کی اداکاری سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز سے لگایا جاتا ہے۔ جس اداکار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سےز یادہ فالوورز ہوتے ہیں اسے سب سے زیادہ کامیاب تصور کیاجاتا ہے اور اس ریس میں آج پاکستان کا تقریباً ہر فنکار شامل ہوچکا ہے۔ آج سے چند سال قبل ایسا نہیں تھا بلکہ 5 سال پہلے تو فنکاروں کو معلوم بھی نہیں تھا کہ انسٹاگرام کس ایپ کا نام ہے ۔ اداکارہ ماورہ حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا اور خوب مقبول ہوئیں ۔لیکن اس مقبولیت کے ساتھ انہیں سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کی بھی برداشت کرنی پڑی۔ ماورہ حسین کے حال میں دئیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شو کی میزبان میرا سیٹھی کو بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ ابتدا میں کس طرح سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے گھبرا کر وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ ماورہ حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا آج ہماری زندگیوں میں شامل ہوگیا ہے لیکن سوشل میڈیا اکیلا کچھ نہیں ہے بلکہ اگر میں آج کام کرنا چھوڑ دوں تو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی م

خیبرپختونخوا حکومت عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ،موزیر اعلی خیبر پختونخوامحمودخان

 وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کو ان کی دہلیز پر فراہمی کو حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اس مقصد کے حصول کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ سنجیدہ اقدامات بھی کر رہی ہے،صحت انصاف کارڈ اسکیم کو اس حوالے سے صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس اسکیم کی صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع سے یہاں کے عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا خواب پورا ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور صوبائی وزرااکبر ایوب اور سلطان خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاورمیں ان سے ملاقات کی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کی دیگر سرگرمیوں، اصلاحاتی اقدامات، صوبے میں کورونا کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی امور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صحت انصاف کارڈ اسکیم کو صوبائی حکومت کا صحیح معنوں میں ایک غریب پرور منصوبہ اور سماجی تحفظ کا ایک جامع پیکیج قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی

دبئی میں حلال کے ساتھ کوشر کھانے بھی دستیاب/

  اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے باقاعدہ قیام کے بعد دبئی کے ریستوراں اور کیٹرنگ صنعت سے منسلک افراد یہودی سیاحوں کی بڑی تعداد پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سائے تلے ارمانی ہوٹل میں ایک یہودی رابی نے دبئی کے پہلے کوشر ریستوراں کا آغاز کیا ہے۔ اس عالیشان ہوٹل میں واقع ارمانی / کاف نامی کوشر ریستوراں کے باورچی فابیئن فایولی کا کہنا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے اپنے اسٹاف کو کوشر کھانے تیار کرنے کی تربیت دے رہے تھے۔ فایولی اپنے عملے کو سکھاتے ہیں کہ یہودیوں کے کوشر کھانے میں کونسی اشیاء استعمال کرنے کی اجازت ہے اور کونسی اشیاء ممنوع ہوتی ہیں۔ فایولی کے بقول، ''اس ریستوراں کھولنے کا مقصد صرف یہودی افراد کے لیے لذیذ کوشر کھانے تیار کرنا نہیں بلکہ یہ ان تمام افراد کے لیے ہے جو لذیذ کوشر پکوان سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ ‘‘ کوشر کھانا پکانے کے ضوابط کوشر ریستوران کے باورچی خانے کی نگرانی ایک یہودی فرد کرتا ہے اور کھانا پکانے کے لیے چولہا بھی اسے ہی جلانا ہوتا ہے۔ مسلمانوں کے حلال کھانے کی طرح کوشر میں چند مخصوص جانوروں اور

ڈبلیو ایچ اوکا کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ دیا ۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا۔(Palitha) نے  گاڑیوں  کی چابیاں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر صفی ملک کے حوالے کیں۔ اس حوالے  سے  تقریب ڈبلیو ایچ او کے کنٹری آفس میں منقعد کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے ہر اقدام میں انکا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں وزارت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے وزارت کے اقدامات کی تعریف کی ۔   ڈاکٹر صفی نے اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا کی کوششوں اور ان کے تعاون کو سراہا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز (ڈی ایچ ایس ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن نے بھی اس موقع پرڈاکٹر پلیتھا کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

حکومت مخالف . ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ نے "استعفے" جمع کروانا شروع کردیے.

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت اسمبلیوں سے استعفوں پر متفق ہوگئیں ، مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفے مرکزی قیادت کو جمع کروانا شروع کردیے، اراکین صوبائی اسمبلی بھی جلد استعفے جمع کروائیں گے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے استعفوں کے بارے میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا جائے گا جب کہ جمعیت علماء اسلام ف کے اراکین پارلیمنٹ بھی استعفے جلد جمع کروادیں گے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی فوری طور پر استعفے دینے کے حق میں نہیں ہے۔ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن نے13 دسمبر کے جلسے میں استعفے دینے کا عندیہ دے دیا تھا ، پارٹی صدر شہبازشریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق اہم مشورے دیے، شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لانگ مارچ پر بھی اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کے درمیان گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، انتقامی مقدمات کاروائیوں سمیت پی ڈی ایم کے

تمام بورڈ سربراہان کو اپنے بورڈز میں سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز جلد از جلد مکمل کریں، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

 صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے تمام بورڈ سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بورڈز میں سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز جلد از جلد مکمل کریں۔ جوکہ بورڈز کے تمام معاملات سے الگ ہوں۔ خواتین کے لیے خواتین سٹاف اور مردوں کے لیے مرد سٹاف موجود ہو طلباء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ بورڈز میں خالی ہونے والی پوسٹوں پر تناسب کے حساب سے خواتین کو بھرتی کیا جائے تاکہ طالبات کو آسانی رہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے بینکوں کی تعداد زیادہ کریں تاکہ ان کو پیسے جمع کرنے میں میں مشکلات نہ ہوں اسی طرح جلد از جلد پیسے جمع کرنے کا آن لائن نظام بھی متعارف کرایا جائے تاکہ طلباء کو غیر ضروری سفری مسائل سے چھٹکارا ملے۔ انہوں نے یہ ہدایات صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ظریف المعانی، تمام تعلیمی بورڈز چیئرمین اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ شفافیت اور میرٹ کے لیے لئے بہت ضروری ہے۔ تمام بورڈز کے جتنے بھی ٹینڈر ہوں گے وہ آئند

جج ارشد ملک اپنے اعتراف اورانکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے، مریم نواز

  پاکستان  مسلم لیگ ن  کی نائب صدر  مریم نواز  نے کہا ہے کہ ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے، ڈیڑھ سال میں  نوازشریف  کو انصاف نہ ملنے کا ذمہ دار کون ہے؟  اللّہ نے انہیں توفیق دی وہ جاتے جاتے  نواز شریف  سے معافی مانگ کر گئے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں  جج ارشد ملک  کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ،  جج ارشد ملک  وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔ اللّہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے  نواز شریف  سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئےاور بتا گئے کہ انہیں کس نے  نواز شریف  کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل کیا اور استعمال کیا۔ مریم نواز  نے مزید کہا کہ للّہ ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے