Skip to main content

آکسیجن سیلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق.

 پشاور: خبیرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا کے 8 مریض دم توڑ گئے۔

ترجمان خبیر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ شب روالپنڈی سے آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال نے  بتایا کہ سردی میں مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، تاہم آکسیجن ختم ہونے پر سنٹرل آکسیجن سے سپلائی تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی، اسپتال کے مختلف وارڈز میں تشویش ناک حالت میں مریض شدید مشکلات کا شکار رہے، اور بروقت آکسیجن نہ ملنے کے باعث کورونا وارڈ، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈ میں تشویشناک حالت میں زیرعلاج 8 مریض دم توڑ گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی اموات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور وزیر صحت کو اسپتال کے بورڈ آف گورنرز سے واقعے کی تحقیقات کروانے

کی ہدایت کی ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں کے اندر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے، 48 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل نہ ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت واقعے کی اپنی سطح پر آزادانہ تحقیقات کروائے گی، یہ واقعہ متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے سنگین غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے، واقعے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی اور تمام معاملات عوام کے سامنے لائے جائیں گے، اور  ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، بی او جی کو فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے، اور فوری تحقیقات کرکے 48 گھنٹوں میں ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے۔

 



Comments

Popular posts from this blog

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

راچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 95422روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔

The first glimpse of Salman Khan came out in the movie 'Antam'

  Mumbai: The first glimpse of Bollywood's Sultan Salman Khan's upcoming film 'Antam' has come to light. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other "

وزیر اعظم صرف 5 مشیر مقرر کر سکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ,

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کا کابینہ کمیٹی کا ممبر ہونا یا صدارت کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاونین کی تعیناتی کسی آئینی شق کی خلاف ورزی نہیں، معاونین کو وزیر مملکت یا وفاقی وزیر کا عہدہ صرف مراعات کے لیے دیاجاتا ہے،معاون خصوصی نہ پارلیمنٹ میں خطاب کر سکتا ہے اور نہ ہی اسے ایگزیکٹو اتھارٹی کا اختیار ہے، معاون خصوصی نہ کابینہ کا حصہ نہ ہے اور نہ ہی اس کے اجلاس میں شامل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کی نجکاری کمیٹی میں شمولیت کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں حفیظ شیخ، عبدالرزاق داود اور عشرت حسین کی کابینہ کمیٹی میں شمولیت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر آئینی عہدہ ہے، جس کی تعداد صرف 5 ہوگی، مشیروں کو وفاقی وزیر کا درجہ دینا صرف مراعات کے لیے ہے، مشیر بھی کابی