Skip to main content

دشمنی میں اندھے بھارت کا پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف

 دشمنی میں اندھے بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کروایا جائے گا اور ضلع کشتواڑ کے علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا جس کے بعد بھارت کی جانب سے اس سب کا الزام پاکستان پر عائد کر کے من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے کہ وہ کبھی بھی کچھ بھی کر کے الزام بآسانی پاکستان پر عائد کر سکتا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے۔


اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی خبر موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہندوستان ایک بار پھر خطے میں امن تباہ کرنے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے اور اپنے اس مقصد کو پورا کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کے تحت ہندوستان پلوامہ طرز پر ایل او سی ، ورکنگ باونڈری پر کسی بھی قسم کے ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔


بتایا گیا تھا کہ بھارت کی طرف سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی ایک وجہ لداخ اور دوکلم کے واقعات کے بعد ہونے والی ہزیمت کی وجہ سے بھارت پر پڑنے والا اندرونی اور بیرونی دباؤ بھی ہے۔ ان تمام رپورٹس کے پیش نظر پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بھارت کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی قسم کے ایڈونچر کا بروقت اور منہ توڑ جواب دے سکیں۔


Comments

Popular posts from this blog

فرانس میں صدرکے خلاف پُرتشدد مظاہرے، مارکیٹوں پر حملے اورگاڑیاں نذرِ آتش

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہفتے کو ہزاروں افراد حکومتی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جن کا کئی مقامات پر پولیس سے تصادم ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں میں متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جب کہ کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ہزاروں افراد  مظاہرے کے لیے نکلے۔ ان میں زیادہ تر افراد نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اور ان کے منہ پر نقاب تھے۔ مظاہرین فرانسیسی پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں اور صدر میکخواں کی سیکیورٹی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد بینر اٹھائے ہوئے تھے اور کئی افراد کے پاس ہتھوڑے بھی تھے، جن سے پولیس کے ساتھ تصادم شروع ہونے کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ فرانس میں صدر میکخواں کی جانب سے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کردہ قوانین کے خلاف احتجاجی لہر شد...

کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ

 لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا اور نہ ہی کسی کے لباس سے اس بات کا تعین کیا جاسکتا کہ وہ مسلمان ہے یا نہیں۔ فلم ’نامعلوم افراد‘ اور ’طیفہ ان ٹربل‘ سمیت متعدد فلموں اور کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی آئمہ بیگ اپنی گلوکاری کی وجہ سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں تاہم صارفین ان کی گائیگی سے ہٹ کر ان کے فیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں کیوں کہ نوجوان گلوکارہ فیشن آئیکون بھی سمجھی جاتی ہیں اور اکثر اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایک انٹریو میں جب ان کے لباس سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ ’’انہیں کیسا لگتا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر کوئی کمنٹ میں یہ پوچھتا ہے کہ کیا آپ مسلمان ہیں ؟ سوال کے جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آپ کسی کے ایمان پر سوال نہیں اٹھاسکتے، کسی کو یہ نہیں پتہ کہ میرا اللہ کے ساتھ کیا تعلق تھا، ہے یا پھر رہے گا، میں اپنی زندگی میں کن چیزوں سے گزری ہوں اور کن چیزوں نے مجھے میرے رب کے قریب کرکے میرا ایمان مضبوط کیا، یہ صرف میں جانتی ہوں۔ گلوکارہ نے کہا کہ اپنے اندر سے م...

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

 : ارطغرل غازی کے ادکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی ملک میں مقبولیت کے بعد تمام پاکستانی اداکار انگین التان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور آخر یہ خواہش پوری ہو گئی اور گذشتہ ہفتے ترک اداکار پاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔تاہم ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔ انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔ خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام ...