Skip to main content

ڈبلیو ایچ اوکا کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ دیا ۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا۔(Palitha) نے  گاڑیوں  کی چابیاں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر صفی ملک کے حوالے کیں۔

اس حوالے  سے  تقریب ڈبلیو ایچ او کے کنٹری آفس میں منقعد کی گئی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے ہر اقدام میں انکا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں وزارت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے وزارت کے اقدامات کی تعریف کی ۔


  ڈاکٹر صفی نے اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا کی کوششوں اور ان کے تعاون کو سراہا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز (ڈی ایچ ایس ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن نے بھی اس موقع پرڈاکٹر پلیتھا کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔


Comments

Popular posts from this blog

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

 : ارطغرل غازی کے ادکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی ملک میں مقبولیت کے بعد تمام پاکستانی اداکار انگین التان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور آخر یہ خواہش پوری ہو گئی اور گذشتہ ہفتے ترک اداکار پاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔تاہم ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔ انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔ خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام ...

فرانس میں صدرکے خلاف پُرتشدد مظاہرے، مارکیٹوں پر حملے اورگاڑیاں نذرِ آتش

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہفتے کو ہزاروں افراد حکومتی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جن کا کئی مقامات پر پولیس سے تصادم ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں میں متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جب کہ کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ہزاروں افراد  مظاہرے کے لیے نکلے۔ ان میں زیادہ تر افراد نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اور ان کے منہ پر نقاب تھے۔ مظاہرین فرانسیسی پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں اور صدر میکخواں کی سیکیورٹی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد بینر اٹھائے ہوئے تھے اور کئی افراد کے پاس ہتھوڑے بھی تھے، جن سے پولیس کے ساتھ تصادم شروع ہونے کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ فرانس میں صدر میکخواں کی جانب سے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کردہ قوانین کے خلاف احتجاجی لہر شد...

سرکاری نوکریوں کا اعلان ، 1900 نئے لیکچررز بھرتی کیے جائیں گے بی ایس لیول کے لیے نئے لیکچررز کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا جائے گا ، 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کردی گئی ، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

  خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، اس مقصد کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کردی گئی ہے ، مذکورہ رقم سے صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں مجموعی طورپر1900نئے لیکچررز بھرتی کیے جائیں گے ، جن میں سے صوبے میں کالجز کی سطح پر نئے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا ، بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے۔ اس ضمن میں صوبہ پنجاب میں رہائش پذیر بے روزگاروں کے لیے بھی اچھی خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس میں 5 ہزار 700 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ، گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے قانون سازی کی تجویز بھی مان لی گئی ، عثمان بزدار نے صوبے کے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پولیس افسران کو ’اوپن ڈور‘ پالیسی پر عمل درآمد ...