Skip to main content

تمام بورڈ سربراہان کو اپنے بورڈز میں سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز جلد از جلد مکمل کریں، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

 صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے تمام بورڈ سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بورڈز میں سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز جلد از جلد مکمل کریں۔ جوکہ بورڈز کے تمام معاملات سے الگ ہوں۔ خواتین کے لیے خواتین سٹاف اور مردوں کے لیے مرد سٹاف موجود ہو طلباء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ بورڈز میں خالی ہونے والی پوسٹوں پر تناسب کے حساب سے خواتین کو بھرتی کیا جائے تاکہ طالبات کو آسانی رہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے بینکوں کی تعداد زیادہ کریں تاکہ ان کو پیسے جمع کرنے میں میں مشکلات نہ ہوں اسی طرح جلد از جلد پیسے جمع کرنے کا آن لائن نظام بھی متعارف کرایا جائے تاکہ طلباء کو غیر ضروری سفری مسائل سے چھٹکارا ملے۔


انہوں نے یہ ہدایات صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔


سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ظریف المعانی، تمام تعلیمی بورڈز چیئرمین اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ شفافیت اور میرٹ کے لیے لئے بہت ضروری ہے۔ تمام بورڈز کے جتنے بھی ٹینڈر ہوں گے وہ آئندہ آن لائن نظام ای پروکیورمنٹ کے ذریعے ہوں گے۔ کوہاٹ بورڈ نے تمام تیاری مکمل کر لی ہے۔

اور باقی بورڈز کے پروکیورمنٹ سٹاف کی تربیت جلد از جلد پشاور بورڈ میں شروع کر دی جائے گی۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی بورڈز کے گریڈ 7 اور اس سے اوپر کی تمام بھرتیاں ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے ہوگی۔ اور ان خالی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے جلد از جلد اقدامات کئے جائیںوزیر تعلیم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہر امتحانی ہال میں کیمرے نصب ہوں اور اس کی مانیٹرنگ کیلئے بورڈز کے اندر مانیٹرنگ روم کے قیام کا عمل جلد از جلد مکمل کریں۔

پبلک اور پرائیویٹ دونوں ہالز ز مانیٹرنگ رومز کے ذریعے مانیٹر ہوں گے۔ تاکہ تمام نظام مکمل شفاف ہو۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ امتحانی عملہ کے لیے جلد از جلد پالیسی پیش کر دی جائے تاکہ امتحانی عملہ ہر بار امتحان میں ڈیوٹی نہ کرسکے اور مکمل ڈیجیٹل میکینزم ہو جس میں ان کی مکمل تفصیلات درج ہوں۔ وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ نظام پر پر تقریبا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ہے اور تمام سکولوں سے سرٹیفکیٹس کا حصول بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح آئیٹم بنک پر بھی کام جاری ہے اور الگ الگ بورڈز کو ذمہ داری حوالہ کی گئی ہے۔ جبکہ پشاور بورڈ میں ان کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

فرانس میں صدرکے خلاف پُرتشدد مظاہرے، مارکیٹوں پر حملے اورگاڑیاں نذرِ آتش

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہفتے کو ہزاروں افراد حکومتی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جن کا کئی مقامات پر پولیس سے تصادم ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں میں متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جب کہ کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ہزاروں افراد  مظاہرے کے لیے نکلے۔ ان میں زیادہ تر افراد نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اور ان کے منہ پر نقاب تھے۔ مظاہرین فرانسیسی پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں اور صدر میکخواں کی سیکیورٹی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد بینر اٹھائے ہوئے تھے اور کئی افراد کے پاس ہتھوڑے بھی تھے، جن سے پولیس کے ساتھ تصادم شروع ہونے کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ فرانس میں صدر میکخواں کی جانب سے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کردہ قوانین کے خلاف احتجاجی لہر شد...

کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ

 لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا اور نہ ہی کسی کے لباس سے اس بات کا تعین کیا جاسکتا کہ وہ مسلمان ہے یا نہیں۔ فلم ’نامعلوم افراد‘ اور ’طیفہ ان ٹربل‘ سمیت متعدد فلموں اور کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی آئمہ بیگ اپنی گلوکاری کی وجہ سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں تاہم صارفین ان کی گائیگی سے ہٹ کر ان کے فیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں کیوں کہ نوجوان گلوکارہ فیشن آئیکون بھی سمجھی جاتی ہیں اور اکثر اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایک انٹریو میں جب ان کے لباس سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ ’’انہیں کیسا لگتا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر کوئی کمنٹ میں یہ پوچھتا ہے کہ کیا آپ مسلمان ہیں ؟ سوال کے جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آپ کسی کے ایمان پر سوال نہیں اٹھاسکتے، کسی کو یہ نہیں پتہ کہ میرا اللہ کے ساتھ کیا تعلق تھا، ہے یا پھر رہے گا، میں اپنی زندگی میں کن چیزوں سے گزری ہوں اور کن چیزوں نے مجھے میرے رب کے قریب کرکے میرا ایمان مضبوط کیا، یہ صرف میں جانتی ہوں۔ گلوکارہ نے کہا کہ اپنے اندر سے م...

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

 : ارطغرل غازی کے ادکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی ملک میں مقبولیت کے بعد تمام پاکستانی اداکار انگین التان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور آخر یہ خواہش پوری ہو گئی اور گذشتہ ہفتے ترک اداکار پاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔تاہم ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔ انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔ خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام ...