Skip to main content

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان خاصے فعال ہیں اوراپوزیشن سے متعلق بیانات سمیت ملکی ترقی پر کچھ نہ کچھ ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان سماجی رابطی کی ویب سائٹ پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فالو کرتے تھے تاہم ایک دم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے سب کو ’اَن فالو‘ کر دیا ہے۔ جب کہ ان کے فالوورزکی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔



اگردوسرے ملکی سربراہان کے اکاؤنٹس پرنظرڈالی جائے توامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ 39 افراد کو، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 942، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 2346 افراد کوٹوئٹرپرفالو کرتے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

سرکاری نوکریوں کا اعلان ، 1900 نئے لیکچررز بھرتی کیے جائیں گے بی ایس لیول کے لیے نئے لیکچررز کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا جائے گا ، 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کردی گئی ، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

  خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، اس مقصد کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کردی گئی ہے ، مذکورہ رقم سے صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں مجموعی طورپر1900نئے لیکچررز بھرتی کیے جائیں گے ، جن میں سے صوبے میں کالجز کی سطح پر نئے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا ، بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے۔ اس ضمن میں صوبہ پنجاب میں رہائش پذیر بے روزگاروں کے لیے بھی اچھی خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس میں 5 ہزار 700 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ، گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے قانون سازی کی تجویز بھی مان لی گئی ، عثمان بزدار نے صوبے کے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پولیس افسران کو ’اوپن ڈور‘ پالیسی پر عمل درآمد ...

ڈبلیو ایچ اوکا کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ دیا ۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا۔(Palitha) نے  گاڑیوں  کی چابیاں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر صفی ملک کے حوالے کیں۔ اس حوالے  سے  تقریب ڈبلیو ایچ او کے کنٹری آفس میں منقعد کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے ہر اقدام میں انکا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں وزارت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے وزارت کے اقدامات کی تعریف کی ۔   ڈاکٹر صفی نے اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا کی کوششوں اور ان کے تعاون کو سراہا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز (ڈی ایچ ایس ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن نے بھی اس موقع پرڈاکٹر پلیتھا کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے ان کی خدمات قابل ...

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

راچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 95422روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔