Skip to main content

خیبرپختونخوا حکومت عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ،موزیر اعلی خیبر پختونخوامحمودخان

 وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کو ان کی دہلیز پر فراہمی کو حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اس مقصد کے حصول کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ سنجیدہ اقدامات بھی کر رہی ہے،صحت انصاف کارڈ اسکیم کو اس حوالے سے صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس اسکیم کی صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع سے یہاں کے عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا خواب پورا ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور صوبائی وزرااکبر ایوب اور سلطان خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاورمیں ان سے ملاقات کی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کی دیگر سرگرمیوں، اصلاحاتی اقدامات، صوبے میں کورونا کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی امور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صحت انصاف کارڈ اسکیم کو صوبائی حکومت کا صحیح معنوں میں ایک غریب پرور منصوبہ اور سماجی تحفظ کا ایک جامع پیکیج قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی سو فیصد آبادی تک اس اسکیم کو توسیع دی گئی اور اگلے مرحلوں میں صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع کی سو فیصد آبادی تک توسیع دی جائے گی اور رواں مہینے کے آخر تک توسیع کا سارا عمل مکمل کر لیا جائے گا جسے صوبے کی تمام آبادی کو علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی اور اس طرح خیبر پختونخوا اپنی تمام آبادی کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن جائے گا۔

صوبے میں کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا صورتحال کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جارہی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہوں منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور اپنے اپنے حلقہ نیابت میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی روابط میں رہیں۔

لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو اپنی حکومت کی سب سے اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت بڑے پیمانے پر اس وبا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گی اور اس وبا سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی   


Comments

Popular posts from this blog

فرانس میں صدرکے خلاف پُرتشدد مظاہرے، مارکیٹوں پر حملے اورگاڑیاں نذرِ آتش

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہفتے کو ہزاروں افراد حکومتی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جن کا کئی مقامات پر پولیس سے تصادم ہوا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں میں متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جب کہ کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کی مرکزی شاہراہ پر ہزاروں افراد  مظاہرے کے لیے نکلے۔ ان میں زیادہ تر افراد نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اور ان کے منہ پر نقاب تھے۔ مظاہرین فرانسیسی پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں اور صدر میکخواں کی سیکیورٹی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد بینر اٹھائے ہوئے تھے اور کئی افراد کے پاس ہتھوڑے بھی تھے، جن سے پولیس کے ساتھ تصادم شروع ہونے کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں اور املاک کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ فرانس میں صدر میکخواں کی جانب سے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کردہ قوانین کے خلاف احتجاجی لہر شد...

کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ

 لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا اور نہ ہی کسی کے لباس سے اس بات کا تعین کیا جاسکتا کہ وہ مسلمان ہے یا نہیں۔ فلم ’نامعلوم افراد‘ اور ’طیفہ ان ٹربل‘ سمیت متعدد فلموں اور کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی آئمہ بیگ اپنی گلوکاری کی وجہ سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں تاہم صارفین ان کی گائیگی سے ہٹ کر ان کے فیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں کیوں کہ نوجوان گلوکارہ فیشن آئیکون بھی سمجھی جاتی ہیں اور اکثر اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایک انٹریو میں جب ان کے لباس سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ ’’انہیں کیسا لگتا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر کوئی کمنٹ میں یہ پوچھتا ہے کہ کیا آپ مسلمان ہیں ؟ سوال کے جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آپ کسی کے ایمان پر سوال نہیں اٹھاسکتے، کسی کو یہ نہیں پتہ کہ میرا اللہ کے ساتھ کیا تعلق تھا، ہے یا پھر رہے گا، میں اپنی زندگی میں کن چیزوں سے گزری ہوں اور کن چیزوں نے مجھے میرے رب کے قریب کرکے میرا ایمان مضبوط کیا، یہ صرف میں جانتی ہوں۔ گلوکارہ نے کہا کہ اپنے اندر سے م...

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

 : ارطغرل غازی کے ادکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی ملک میں مقبولیت کے بعد تمام پاکستانی اداکار انگین التان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور آخر یہ خواہش پوری ہو گئی اور گذشتہ ہفتے ترک اداکار پاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔تاہم ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔ انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔ خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام ...