Skip to main content

Posts

ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

 : ارطغرل غازی کے ادکار انگین التان کو پاکستان لانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کی ملک میں مقبولیت کے بعد تمام پاکستانی اداکار انگین التان کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور آخر یہ خواہش پوری ہو گئی اور گذشتہ ہفتے ترک اداکار پاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔تاہم ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔ انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔انگین التان کی میزبانی کرنے والے کاشف ضمیرکے خلاف 8مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔ خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے د
Recent posts

بنگلہ بدھو کپ،مشفیق الرحیم ساتھی کرکٹرپرآگ بگولہ، گیند مارنے کا اشارہ

  ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ایونٹ بنگلہ بدھو کپ کے دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مشفیق الرحیم اپنے ہی ساتھی کھلاڑی پر غصہ ہوگئے اور انہیں گیند مارنے کا اشارہ بھی کیا۔ ڈھاکا کے کپتان مشفیق اپنے ساتھی کھلاڑی نسیم احمد پر 2 مرتبہ برہم ہوئے، ایک بار جب لیفٹ آرم سپنر کو حریف سائیڈ بریشل کے بیٹسمین عفیف حسین نے چھکا جڑا اور اگلی گیند پر سنگل لے لیا، گیند کو روکنے کے لئے مشفیق اور نسیم اکٹھے دوڑے اور آپس میں ٹکرا گئے۔ اس موقع پر مشفیق نے غصے میں آکر اپنے سے لمبے بائولر کو مکا جڑنے کا اشارہ کیا۔ دوسرا واقعہ 17 ویں اوور میں ہوا جب شفیق کی گیند پر عفیف نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند ٹاپ ایج ہوا ، نسیم شارٹ فائن لیگ پوزیشن سے کیچ تھامنے کیلیے دوڑے اور وکٹ کیپر مشفیق بھی دوسری طرف سے بھاگے اور ان کو دور رہنے کا اشارہ کیا مگر وہ اسی سمت دوڑتے گئے۔ اگرچہ وہ اس بار مشفیق سے ٹکرنے سے بال بال بچے جنھوں نے کیچ تو تھام لیا مگر غصے میں گیند ان کو مارنے کا اشارہ بھی کیا، ان کے غصے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں

مینار پاکستان جلسہ ، پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعدرفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنما کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ کارسرکار میں مداخلت سمیت 15 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شرکا نے قومی ورثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ مقدمے میں کورونا ایس اوپیز اور ساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ پی ایچ اے کے سیکیورٹی افسر محمد ضمیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسہ کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ مقدمات پی ایچ اے سکیورٹی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیے گئے جن میں سنگین نتائج کی دھمکیاں، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل تھیں۔ پہلا مقدمہ سکیورٹی سپروائزرمحمد یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ ذیشان حیدر ن

دشمنی میں اندھے بھارت کا پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف

 دشمنی میں اندھے بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کروایا جائے گا اور ضلع کشتواڑ کے علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا جس کے بعد بھارت کی جانب سے اس سب کا الزام پاکستان پر عائد کر کے من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔ ذرائع نے کہا کہ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے کہ وہ کبھی بھی کچھ بھی کر کے الزام بآسانی پاکستان پر عائد کر سکتا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی خبر موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہندوستان ایک بار پھر خطے میں امن تباہ کرنے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے اور اپنے اس مقصد کو پورا کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہ

The first glimpse of Salman Khan came out in the movie 'Antam'

  Mumbai: The first glimpse of Bollywood's Sultan Salman Khan's upcoming film 'Antam' has come to light. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other " You are. Salman Khan, popularly known as Dabangg Khan, could not make any film this year due to lockdown but for next year he is busy shooting for the next two films, one of which is "Radhe" and the other "

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان خاصے فعال ہیں اوراپوزیشن سے متعلق بیانات سمیت ملکی ترقی پر کچھ نہ کچھ ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سماجی رابطی کی ویب سائٹ پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فالو کرتے تھے تاہم ایک دم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے سب کو ’اَن فالو‘ کر دیا ہے۔ جب کہ ان کے فالوورزکی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔ اگردوسرے ملکی سربراہان کے اکاؤنٹس پرنظرڈالی جائے توامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ 39 افراد کو، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 942، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 2346 افراد کوٹوئٹرپرفالو کرتے ہیں۔

کیا نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں؟

 کراچی: اداکارہ نیلم منیر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ نیلم منیر خان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ تاہم نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کورونا کے حوالے سے کوئی خبر شیئر نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستانی فنکار واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز، روبینہ اشرف، سکینہ سموں، سلمان احمد، عثمان مختاراور امیر گیلانی سمیت متعدد فنکار شامل ہیں۔