Skip to main content

کورونا وائرس سے مزید98ہلاکتیں‘فعال کیسوں کی تعداد51ہزار ہوگئی

 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 دسمبر ۔2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص گنجائش کم ہوتی جارہی ہے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہے جس میں سے 3 لاکھ 50 ہزار 305 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے.

سرکاری اعداد و شمار 3354 مریض صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 507 تک پہنچ گئی جن میں سے سندھ میں2983‘پنجاب میں 3115‘خیبرپختونخوا میں 1389‘بلوچستان میں 169‘اسلام آباد میں 332‘آزاد کشمیر میں 174 جبکہ گلگت بلتستان میں98 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

اکتوبر اور نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں4دسمبر کو جاری کیئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 615 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 240 تک پہنچ گئی.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عالمی وبا کے باعث مزید 15 مریض انتقال کرگئے اور یوں یہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 670 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 753 ہوگئی. صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 24 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 115 ہوگئی صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 345 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 48 ہزار 264 ہوگئی.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 11 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 389 پر جا پہنچی صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 333 ہوگئے بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 169 پر برقرار ہے.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 474 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 639 ہوگئی ہے وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 332 ہوگئیں. کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 84 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 151 ہوگئی آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 1 فرد زندگی کی بازی ہار گیا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 174 تک جا پہنچی گلگت بلتستان میں وبا کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 692 ہوگئی.

اس کے علاوہ مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 354 افراد شفایاب ہوئے. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہوگئی ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد ملک میں مصدقہ کیسزکی تعدادمحض3262رہ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 350305 ‘اموات 8260 جبکہ فعال کیسزکی تعداد51507 رہ گئی ہے.

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 240 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ21 ہزار 753 تک پہنچ چکی ہے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 48 ہزار 264 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 333 ہے علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 ہزار 639، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

سرکاری نوکریوں کا اعلان ، 1900 نئے لیکچررز بھرتی کیے جائیں گے بی ایس لیول کے لیے نئے لیکچررز کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا جائے گا ، 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کردی گئی ، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

  خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، اس مقصد کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کردی گئی ہے ، مذکورہ رقم سے صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں مجموعی طورپر1900نئے لیکچررز بھرتی کیے جائیں گے ، جن میں سے صوبے میں کالجز کی سطح پر نئے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا ، بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے۔ اس ضمن میں صوبہ پنجاب میں رہائش پذیر بے روزگاروں کے لیے بھی اچھی خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس میں 5 ہزار 700 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ، گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے قانون سازی کی تجویز بھی مان لی گئی ، عثمان بزدار نے صوبے کے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پولیس افسران کو ’اوپن ڈور‘ پالیسی پر عمل درآمد ...

ڈبلیو ایچ اوکا کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کی جانے والی کوشش کو سراہتے ہوئے وزارت قومی صحت کو گاڑیوں کا عطیہ دیا ۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا۔(Palitha) نے  گاڑیوں  کی چابیاں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر صفی ملک کے حوالے کیں۔ اس حوالے  سے  تقریب ڈبلیو ایچ او کے کنٹری آفس میں منقعد کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے ہر اقدام میں انکا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں وزارت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے وزارت کے اقدامات کی تعریف کی ۔   ڈاکٹر صفی نے اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا کی کوششوں اور ان کے تعاون کو سراہا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز (ڈی ایچ ایس ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن نے بھی اس موقع پرڈاکٹر پلیتھا کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ کورونا وائرس سے بچائو اور خاتمہ کے لئے ان کی خدمات قابل ...

ئی چینی مارکیٹ میں آ گئی، قیمتوں میں نمایاں کمی

  مقامی سطح پر گنے کی کرشنگ کے بعد نئی چینی مارکیٹ میں آ چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نئی چینی مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمتوں میں 20 سے 23 روپے فی کلو تک کمی آ گئی ہے۔ مارکیٹ میٰں آج چینی اوسطاََ 85 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی ۔ چینی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا تھا، چینی کی قیمتوں میں کمی اچھا اقدام ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باقی کھانے پینے کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران  پنجاب  میں چینی کی فی کلو قیمت 11O روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد ملک میں چینی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، لیکن حکومتی اقدامات کے باعث بروقت گنے کی کرشنگ اور مقامی چینی اوپن مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمت میں سے کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل  وزیراعظم  عمران خان نے کہا تھا کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخ...