Skip to main content

Posts

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

راچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 95422روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ برقرار

  زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مدمقابل امریکی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 15 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے شدید سردی

 محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ لواری ٹنل پر 5 انچ برف پڑی ہے جس کے باوجود لواری ٹنل روڈ پر آمدورفت جاری ہے۔ بالائی چترال کے کھوت ، لاسپور ، شندور اور تریچ جبکہ لوئر چترال کے گرم چشمہ ، کالاش ویلیز ، مڈکلشٹ میں بارش  وبرفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت دگنی ہوگئی۔ شدید سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جس کے نتیجے میں اس کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگیا کہ وہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہے۔ ادھر دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے بھی جاری رہا۔ کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، لڑم، کلپانی، منجئی کنڈوو، عشرئی درہ بروال، طورمنگ درہ، نہاگ درہ کارودرہ اور دیگر علاقوں پر برف باری ہورہی ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں اور بجلی بھی منقطع ہے۔ اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، قلات، ژوب اور دالبندین میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختون خوا میں مالم جبہ، استور، اسکردو اور کالام میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔

قندیل بلوچ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کی امریکی فلم فیسٹیول میں نمائش

فلمز پروڈکشن کمپنی کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’’اے لائف ٹو شارٹ‘‘ کو امریکا کے سب سے بڑے ڈاکیومنٹری فیسٹیول ’ڈاک این وائے سی‘ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس دستاویزی فلم کی ہدایات صفیہ عثمانی نے دی ہیں جب کہ سعد زبیری اس کے شریک ہدایت کار ہیں۔ ’’اے لائف ٹو شارٹ‘‘ میں پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی کے پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ کو اس کے اپنے ہی بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ فلم کی ہدایت کارہ صفیہ ظفر عثمانی کا اپنی دستاویزی فلم کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں یہ فلم بنانے میں تین سال سے زائد کا عرصہ لگ گیا لیکن اب جب یہ فلم دنیا بھر میں دکھائے جانے کے لیے تیار ہے تو میں گھبرا رہی ہوں لیکن اس کے ساتھ پرجوش بھی ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قندیل بلوچ کے خواب بڑے تھے اور اس میں اپنی ایک الگ شناخت بنانے کی جرات تھی۔ لیکن ہر بار جب مجھے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہم میں سے بہت سی خواتین کو اپنی خواہش کے مطابق زندگی گزارنے کا بنیادی حق نہیں ہوتا تو میں گھبرا جاتی ہوں۔ دستاویزی فلم کے شریک ہدایت کار سعد زبیر...

بھارت میں پُراسرار بیماری کا ڈیرہ، 1 ہلاک 400 اسپتال میں داخل بھارت میں پُراسرار بیماری کا ڈیرہ، 1 ہلاک 400 اسپتال میں داخل

آندھرا پردیش: بھارت میں پُراسرار بیماری سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ 400 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں 200 بچے شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مرگی کے دورے جیسی کیفیات اور الٹیوں کے بعد بے ہوش ہوجانے والے 400 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں 200 سے زائد بچے شامل ہیں۔ اسپتال میں 400 مریضوں میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ 150 سے زائد مریضوں کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ان میں سے کچھ مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو آندھرا پردیش بھیجا جا رہا ہے جو خصوصی طور پر بچوں میں اس پُراسرار بیماری کا معائنہ کریں گے۔ دوسری جانب ریاست کے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پُراسرار بیماری میں مبتلا بچوں کو ممکنہ طور پر ملیریا جیسے بخار کے باعث اینٹی ملیریل ادویہ دی گئی ہوں جس کے باعث بچوں میں یہ کیفیت پیدا ہوئی ہے۔

وزیر اعظم صرف 5 مشیر مقرر کر سکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ,

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کا کابینہ کمیٹی کا ممبر ہونا یا صدارت کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاونین کی تعیناتی کسی آئینی شق کی خلاف ورزی نہیں، معاونین کو وزیر مملکت یا وفاقی وزیر کا عہدہ صرف مراعات کے لیے دیاجاتا ہے،معاون خصوصی نہ پارلیمنٹ میں خطاب کر سکتا ہے اور نہ ہی اسے ایگزیکٹو اتھارٹی کا اختیار ہے، معاون خصوصی نہ کابینہ کا حصہ نہ ہے اور نہ ہی اس کے اجلاس میں شامل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کی نجکاری کمیٹی میں شمولیت کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں حفیظ شیخ، عبدالرزاق داود اور عشرت حسین کی کابینہ کمیٹی میں شمولیت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر آئینی عہدہ ہے، جس کی تعداد صرف 5 ہوگی، مشیروں کو وفاقی وزیر کا درجہ دینا صرف مراعات کے لیے ہے، مشیر بھی ...

کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ کسی کا ظاہر دیکھ کر اس کے ایمان پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا، آئمہ بیگ

 بیجنگ: بعض انتہائی مؤقر رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکرز کے خالقین ویڈٰیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ تک کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اسی مناسبت سے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل فیس بک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھایا اور اسے مونیٹائزیشن کا اہل بنایا تھا ۔ اس وقت ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی۔   سوشل میڈیا کے ایک مشہور ماہر میٹ نویرا نے بھی یہی خبر دی ہے اور بتایا کہ ٹِک ٹاک کے بعض یوزر کو پہلے ہی اس آپشن کی رسائی دی جاچکی ہے۔ ویسے درحقیقت ٹک ٹاک ویڈیو کی حد 15 سیکنڈ ہے جسے بعد میں بڑھایا گیا اور 15 سیکنڈ کے مزید تین حصے ایک ساتھ ہی جوڑنے کی سہولت دی گئی تھی۔ اس تبدیلی سے بالخصوص کاروباری برانڈز کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے جو اپنی مصنوعات کی تشہیر چاہتے ہیں۔ اس طرح ویڈیو کے پرومو، ٹیوٹوریل اور رہنما ویڈیو یا مختصر معلومات کی ٹِک ٹاک ویڈیو کی راہ کھلے گی۔ لیکن تجزیہ نگاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ مختصر ہونا ہی ٹِک ٹاک ویڈیوزکی کامیابی کا ایک جزو بھی ہے۔ ٹِک ٹاک ویڈیو میں وقت کی قلت سے لوگ اپنی...